Wednesday, April 16, 2025, 1:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے

حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے

اسلحے کے خفیہ گوداموں کو نشانہ بنایا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

یمن میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر امریکی طیاروں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں نئی کارروائی میں دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحے کے خفیہ گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔

حوثی میڈیا کے مطابق آج جمعے کے روز ہونے والے ان حملوں میں بنی حشیش، فج عطان، نقم اور حاور کے علاقوں میں بم باری کی گئی۔

مارچ 2025 کے وسط سے حوثیوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ “غزہ کے ساتھ یکجہتی کے طور پر” بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کا سلسلہ دوربارہ شروع کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ایران نواز ملیشیا نے ایک ماہ کے لیے ان حملوں کو روک دیا تھا۔

banner

دوسری جانب امریکہ نے یمن کے شمالی اور مغربی حصوں میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر شدید حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا۔

امریکہ کے مطابق وہ سمندری جہاز رانی کی سیکورٹی کے لیے کسی خطرے کو نظر انداز نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024