Friday, November 22, 2024, 2:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید مہنگی کرنےکی منظوری دیدی

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید مہنگی کرنےکی منظوری دیدی

پروٹیکٹڈ،نان پروٹیکٹڈ صارفین،کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیےگیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ،نان پروٹیکٹڈ صارفین،کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیےگیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کے لیےگیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

banner

ذرائع کے مطابق سی این جی سیکٹر کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپےکا اضافہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھاد کارخانوں کے لیے بھی گیس کا ریٹ معمولی بڑھایا گیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گیس قیمتوں میں اضافےکی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائےگی، گیس کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024