Monday, December 23, 2024, 8:32 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » خوارج کو پاکستان کے دشمنوں کی ریاستی پشت پناہی حاصل ہے، آرمی چیف

خوارج کو پاکستان کے دشمنوں کی ریاستی پشت پناہی حاصل ہے، آرمی چیف

جنرل عاصم منیر کا دورہ کوئٹہ، اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف کو مستونگ اور ژوب میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ خوارج کو پاکستان کے دشمنوں کی ریاستی پشت پناہی حاصل ہے، 12ربیع الاول پر حملے خوارج کے مذموم عزائم ظاہر کرتے ہیں، دہشت گردوں کا مذہب اور نظریے سے کوئی تعلق نہیں

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور اس کے عوام کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بلاتعطل جاری رہے گا، دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے، دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھیکیں گے۔

banner

شرکاء کی جانب سے مستونگ، ہنگو اور ژوب کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور مستونگ واقعے کے زخمیوں اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔

جنرل عاصم منیر نے بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بہادری کو سراہا اور شہدا کے اہل خانہ کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024