Thursday, November 21, 2024, 2:10 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » داعش کے بانی البغدادی کی بیگمات اور بیٹی کو سزائے موت اور عمر قید

داعش کے بانی البغدادی کی بیگمات اور بیٹی کو سزائے موت اور عمر قید

اسماء کو داعش کے لیے کام کرنے اور یزیدی خواتین کو یرغمال بنانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

عراق کی ایک عدالت نے داعش کے مقتول بانی ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اسما محمد کو موت جب کہ دوسری بیوی اور بیٹی کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

یہ سزائیں عراق علاقے کرخ کی ایک فوجداری عدالت نے 2005 کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت سزائے موت سنائی۔

داعش کی بانی کی اہلیہ اسما محمد کو داعش کے لیے کام کرنے اور یزیدی خواتین کو اپنے گھر میں یرغمال بنانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔

عدالت کے 4 ججز میں سے ایک نے فیصلے کی مخالفت کی۔

banner

ابوبکر البغدادی کی تیسری بیوی نور الزوبعی اور ایک بیٹی کو عمیمہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 16 فروری 2024 کو عراقی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اور بیٹی کو حراست میں لیا تھا۔

ابوبکر بغدادی کی اہلیہ اسما پر نوجوان لڑکیوں کو بھرتی کر کے اپنے شوہر البغدادی کے حوالے کرنے کا الزام بھی تھا اور مبینہ طور پر یزیدی لڑکیوں کو جنسی استحصال کے لیے بھی گھر میں رکھا۔

البغدادی کی اہلیہ نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا تاہم مغوی یزیدی لڑکیوں نے اسے عدالت میں شناخت کرلیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024