متحدہ عرب امارات نے برطانوی رائل میرین کے سابق نیول افسر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے
سابق افسر جان بوجھ کر اور غیر قانونی طریقے کار کے تحت مواصلاتی نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
دوسری جانب میٹ کا پاسپورٹ دبئی حکام کی جانب سے ضبط کر لیا گیا ہے جس کے باعث اب سابق نیول افسر متحدہ عرب امارات نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 40 سالہ میٹ کراؤچر جنہیں نومبر میں حراست میں لیا گیا تھا۔
میٹ 2014 سے 2021 تک دبئی میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے، وہ سیکیورٹی سے متعلق مسائل پر کام کر رہے تھے۔
سابق نیول افسر میٹ عراق اور افغانستان میں بھی فوجی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، جبکہ انہیں برطانیہ کا اعلیٰ ایوارڈ جیورج کراس بھی مل چکا ہے۔
جبکہ میٹ کراؤچر پر برطانوی وزارت دفاع سے تعلقات کے الزام سمیت جاسوسی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
کراؤچر کو افغانستان میں طالبان کی جانب سے گرینیڈ بم کے آگے آ کر بہادری کے کارنامے پر انہیں ایوارڈ دیا گیا تھا۔
برطانوی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موجود برطانوی شہری کو سپورٹ کر رہے ہیں اور مقامی اتھارٹی سے رابطے میں ہیں۔