112
جیسمین پاؤلینی نے سورانہ کرسٹیا اور اینا کالنسکایا نے عالمی نمبر ایک ایگا سوئیٹک کو شکست دے کر دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام دبئی میں جاری ویمنز ٹینس چیمپئن کے پہلے سیمی فائنل میں اٹلی کی جیسمین پاؤلینی نے رومانیہ کی سورانہ کرسٹیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6 اور 6-7 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں روس کی اینا کالنسکایا نے عالمی نمبر ایک پولینڈ کی ایگا سوئیٹک کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔
