Friday, November 22, 2024, 2:15 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » راولپنڈی: شیخ رشید کے ساتھ گرفتار ان کا بھتیجا گھر پہنچ گیا

راولپنڈی: شیخ رشید کے ساتھ گرفتار ان کا بھتیجا گھر پہنچ گیا

عدالت کا سابق وزیر داخلہ کو ایک ہفتے میں برآمد کرکے پیش کرنے کا حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

 

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے ساتھ گرفتار ان کا بھتیجا شیخ شاکر راولپنڈی میں اپنے گھرپہنچ گیا ہے۔

شیخ راشد شفیق نے شیخ شاکر کےگھر پہنچ جانےکی تصدیق کردی ہے، شیخ رشید کے ملازم اور ڈرائیورکو پہلے ہی رہا کردیا گیا تھا۔

 

banner

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی حراست کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے سابق وزیر داخلہ کو ایک ہفتے میں برآمد کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ آر پی او صاحب ایک ہفتے کی آخری وارننگ ہے۔ شیخ رشید برآمد نہیں ہوئے تو تمام افسران کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

عدالت نے درخواست گزار اور ان کے وکلا سے شیخ رشید احمد کی گرفتاری سے متعلق بیان حلفی بھی طلب کرلیے۔عدالت نے ریجنل پولیس افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے حد کراس کردی۔ گرفتار کرنے والے ایس ایس پی آپریشن، ڈی ایس پی اور 4 ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کو گھر سے گرفتار کرکے گولڑہ شریف انٹیلیجنس کے دفتر منتقل کیا گیا جس کی ویڈیوز موجود ہیں۔ ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی انٹیلیجنس دفتر منتقل کرنے کی ویڈیوز طلب کرلیں۔ دوسری جانب شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم شیخ عمران کو چھوڑ دیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024