Tuesday, March 3, 2026, 1:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » رفح میں آپریشن اسرائیلی فوج کیلئے پکنک ثابت نہیں ہوگا: حماس

رفح میں آپریشن اسرائیلی فوج کیلئے پکنک ثابت نہیں ہوگا: حماس

عالمی برادری سے رفح آپریشن رُکوانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ رفح میں آپریشن اسرائیلی فوج کے لیے پکنک ثابت نہیں ہوگا۔

اسرائیلی فوج کی رفح میں زمینی آپریشن کی تیاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے حماس کا کہنا ہے کہ اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

حماس کے رہنما عزت الرشق نے کہا کہ رفح میں اسرائیل کا زمینی آپریشن جنگ بندی مذاکرات کو خطرے میں ڈال دےگا۔

حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رفح میں اسرائیلی آپریشن رُکوانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

banner

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے رفح میں پناہ لینے والے عام شہریوں کو فوری علاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جس کے نتیجے میں مشرقی رفح سے شہریوں نے انخلا شروع کردیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے خوفزدہ 15 لاکھ فلسطینی شہریوں نے رفح میں پناہ لے رکھی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہےکہ ہم متوقع زمینی آپریشن سے پہلے مشرقی رفح سے ایک لاکھ لوگوں کو نکال رہے ہیں۔

مصر نے بھی رفح میں متوقع اسرائیلی آپریشن کے پیش نظر شمالی صحرائے سینا میں غزہ کی سرحد کے ساتھ اپنی فوج کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی برداری پہلے ہی اسرائیل کو رفح میں زمینی آپریشن کی صورت میں تباہ کن نتائج سے خبردار کرچکی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024