51
روس میں جاری آٹھویں صدارتی انتخابات کے تیسرے اور آخری روز روسی صدر پیوٹن نے ماسکو میں آن لائن ووٹ کاسٹ کیا۔
الیکشن جیت کر پیوٹن پانچویں مرتبہ صدارت کا منصب سنبھالیں گے، اتوار کو پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج کا فوری اعلان کیا جائے گا۔
روس میں پہلی بار 29 علاقوں کے ووٹرز آن لائن ووٹ ڈال رہے ہیں، ووٹنگ کا عمل 11 مختلف ٹائم زونز میں جاری ہے
جیت کیلئے امیدوار کو نصف سے زائد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے، مقررہ ووٹ نہ ملنے پر ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ تین ہفتے بعد ہوگا۔
کئی علاقوں میں انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے کر احتجاج بھی کیا گیا۔