Friday, December 27, 2024, 12:18 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی

روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی

ماسکو نے جرمن تھنک ٹینک فریڈرک ناومین فاونڈیشن کو "ناپسندیدہ" قرار دیتے ہوئے بلیک لسٹ کردیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

روسی حکومت نے فری ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے جرمن تھنک ٹینک، فریڈرک ناومین فاونڈیشن کو “ناپسندیدہ” قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگادی ہے۔

ماسکو کی جانب سے سن 2015 میں منظور کردہ ایک قانون کے تحت یہ لازمی ہے کہ “ناپسندیدہ” قرارد ی جانے والی تنظیموں کو روس میں اپنی سرگرمیاں بند کردینی چاہئے۔

یہ قانون روسی حکام کو ایسی تنظیمو ں کے کسی بھی دفتر کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بینک اکاونٹس اور اثاثوں کو منجمد کرنے کا بھی اختیار دیتا ہے۔

مزید یہ کہ اگر کوئی روسی شہری ان تنظیموں سے رابطہ رکھتا ہے تو اس کے خلاف مجرمانہ قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے۔

banner

روس نے کئی تنظیموں مثلا ً انسانی حقوق کی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کے دفاتر بند کردیے ہیں۔

فاونڈیشن کا کہنا ہے کہ یہ روس کی طرف سے “شہری اور انسانی حقوق کے لیے خطرے” کی علامت ہے۔

فاونڈیشن کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعرات کو بتایا تھا کہ روسی وزارت انصاف نے اس تنظیم کو ایک دن قبل ہی بلیک لسٹ کردیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024