Monday, January 13, 2025, 9:41 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائل اور ڈرون حملہ

روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائل اور ڈرون حملہ

تین افراد ہلاک، مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی متاثر

by NWMNewsDesk
0 comment

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائل اور ڈرون حملہ کر دیا۔

روسی افواج نے بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرونز کے زریعے کیف سمیت یوکرین کے بہت سے شہروں کو نشانہ بنایا

یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ شمال مغربی شہر لوٹسک میں ایک اپارٹمنٹ بلاک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی

وسطی کیف میں آج صبح دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد یوکرین کی فوج نے کیف اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مزید فضائی حملوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

banner

یوکرین کے حکام نے روس کی جانب سے متعدد فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے پاس فضا میں سٹریٹجک بمبار طیارے (TU-9511) موجود ہیں، روس مزید بڑے فضائی حملے کرسکتا ہے۔

مقامی حکام کاکہنا ہے کہ اور فی الحال ممکنہ ہلاکتوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب پولینڈ کی مسلح افواج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا ہے کہ اگر روس یوکرین کی مغربی سرحد جو پولینڈ سے ملحقہ ہے، کے قریبی علاقوں کو نشانہ بناتا ہے تو وہ خاموش نہیں بیٹھے گا بلکہ پولش اور اتحادی طیاروں سے روس پر حملہ کر دے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024