91
ماسکو کی ایک عدالت نے گزشتہ ہفتے ایک کنسرٹ ہال پر حملے کے چار مشتبہ افراد پر دہشت گردی کا الزام عائد کیا ہے۔
ماسکو کی عدالتوں کے سرکاری ٹیلی گرام چینل کے مطابق مشتبہ افراد کی شناخت دلیردزون مرزوئیف، سیداکرامی راچابالیزودا، شمس الدین فریدونی، اور مخمدصبیر فیضوف کے ناموں سے ہوئی ہے۔
تمام چار ملزمان روس میں مقیم سابق سوویت جمہوریہ تاجکستان کے شہری ہیں جب کہ چار میں سے تین نے اعترافِ جرم کر لیا ہے۔
عدالت نے ملزمان کو 22 مئی تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
روس نے اتوار کو ماسکو کنسڑ ہال پر حملے پر یوم سوگ منایا جس میں تین بچوں سمیت 137 سے زائد افراد ہلاک اور 180 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
