Sunday, July 6, 2025, 9:22 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس کی مدد، امریکہ کا غیرملکی بینکوں پر پابندی کا عندیہ

روس کی مدد، امریکہ کا غیرملکی بینکوں پر پابندی کا عندیہ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ان غیرملکی بینکوں پر پابندیاں عائد کرے گا جو یوکرین میں روس کی جنگ کی حمایت کرتے ہیں۔

صدر جو بائیڈن کے دستخط کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکہ ان مالیاتی اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کرے گا جو پہلے ہی روس کی دفاعی صنعت کو سپورٹ کرنے کے باعث پہلے ہی پابندیوں کی زد میں ہیں۔

صدر بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ایک بیان میں کہا کہ جو بھی روس کی غیرقانونی جنگ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے وہ امریکی مالیاتی نظام تک رسائی کھونے کے خطرے سے دوچار ہے۔

سلیوان نے کہا کہ نئی پابندیاں روس کی جنگی مشین اور اس کے اہل کاروں کے گرد گھیرے کو مزید سخت کرتی رہیں گی۔

banner

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کے اقدامات نے روس کی فوج کو ’نمایاں طور پر کمزور‘ کیا ہے، جسے طویل عرصے سے دنیا کی سب سے طاقتور فوج کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور جس نے حالیہ مہینوں میں پابندیوں کے شکار شمالی کوریا اور ایران سے درآمدات پر انحصار کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024