Wednesday, February 5, 2025, 1:47 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس کے پانچ لاکھ فوجی یوکرین کا محاصرہ کر رہے ہیں: کیف کا دعویٰ

روس کے پانچ لاکھ فوجی یوکرین کا محاصرہ کر رہے ہیں: کیف کا دعویٰ

دو سال سے جاری جنگ میں ساڑھے پانچ ہزار روسی ہلاک ہو چکے ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

یوکرین کے وزیرِ دفاع رستم عمروف نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے پانچ لاکھ فوجی یوکرین کا محاصرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ روس آئندہ چند ماہ میں مزید دو سے تین لاکھ فوجیوں کا اضافہ کرنے والا ہے۔

امریکہ کی مغربی ریاست کولوراڈو میں ’ایسپن‘ کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں یوکرین کے وزیرِ دفاع رستم عمروف نے کہا کہ دو سال سے جاری جنگ میں ساڑھے پانچ ہزار روسی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ان کے بقول روس کا زیادہ انحصار کرائے کے فوجیوں پر ہے جن میں افریقہ سے آنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

یوکرینی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کی کوشش ہے کہ امریکہ اور دیگر ممالک ان میزائلوں پر عائد پابندیوں میں نرمی لائیں جن کی مدد سے روس کے اندر تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

banner

ان کے مطابق یوکرین چاہتا ہے کہ ان میزائلوں کے فاصلے یا حد کے کے بجائے ان کے مؤثر ہونے پر توجہ دی جائے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم فوجی اہداف پر وجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024