Monday, July 21, 2025, 12:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس کے یوکرین کے متعدد شہروں پر ہائپرسونک میزائل حملے، 36 افراد ہلاک

روس کے یوکرین کے متعدد شہروں پر ہائپرسونک میزائل حملے، 36 افراد ہلاک

روس نے کیف میں بچوں کے اسپتال کو نشانہ بنایا گیا؛ یوکرین کا دعوی

by NWMNewsDesk
0 comment

روس نے یوکرین کے متعدد شہروں پر ہائپرسونک میزائل داغ دیئے

یوکرین نے دعوی کیا کہ روس نے کیف میں بچوں کے اسپتال کو نشانہ بنایا گیا اور عمارت کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ مل کر ملبے تلے دبے مریضوں کو باہر نکالا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے ملک کے جنوب اور مشرق میں پانچ قصبوں اور شہروں کے ساتھ ساتھ دارالحکومت کی طرف درجنوں میزائل داغے ہیں۔

یوکرائنی حکام نے بتایا کہ 38 میزائل فائر کیے گئے جس سے 33 افراد ہلاک اور 137 زخمی ہوئے ہیں۔

banner

مشرقی یوکرین کے پوکروسک میں روسی فائرنگ سے مزید 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

زیلنسکی نے بیراج پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور یوکرین کے اتحادیوں پر زور دیا کہ ”روس نے ایک بار پھر ہماری آبادی، ہماری زمین اور ہمارے بچوں کو نشانہ بنایا ہے اس کا جواب دیں۔“

اقوام متحدہ نے روسی حملوں کی مذمت کی جب کہ یورپی یونین نے شہریوں کو ”بے رحمی سے“ نشانہ بنانے پر ماسکو کی مذمت کی اور فرانسیسی وزارت خارجہ نے بچوں کے اسپتال پر بمباری کو ”وحشیانہ“ قرار دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024