Sunday, December 22, 2024, 8:12 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » رچرڈ گرینل ٹرمپ کے خصوصی ایلچی مقرر

رچرڈ گرینل ٹرمپ کے خصوصی ایلچی مقرر

رچرڈ گرینل نے چند دن قبل عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی ساتھی اور نیشنل انٹیلی جنس کے سابق قائم مقام ڈائریکٹر رچرڈ گرینل کو’’ایلچی برائے خصوصی مشنز‘‘مقرر کردیا گیا ہے۔

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر کیا۔

نومنتخب صدر نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا کہ وہ وینزویلا اور شمالی کوریا سمیت دنیا کے چند اہم ترین مقامات پر کام کریں گے۔

رچرڈ گرینل نے چند دن قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

banner

یاد رہے کہ 26نومبر کوسماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے بلوم برگ کی ایک خبر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے رچرڈ گرینل نے لکھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔

گرنیل نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز ٹرمپ کے عہدے سنبھالنے سے قبل کیاتھا

گرنیل نے 2020 کے انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنے کے لیے نیواڈا میں ایک ناکام کوشش کی قیادت کی تھی

رچرڈ گرینل ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دور صدارت میں جرمنی میں امریکہ کے سفیر تھے۔

وہ ٹرمپ سے پہلے متعدد صدور کے تحت اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے ترجمان رہے ہیں۔

ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران گرینل قومی انٹیلی جنس کے قائم مقام ڈائریکٹر اور سربیا اور کوسوو کے درمیان مذاکرات کے لیے صدارتی ایلچی تھے۔

گرینل نے 2018 سے 2020 تک جرمنی میں امریکی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، ان پر یہ بھی الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنے عہدے کو یورپ میں دائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ زیادہ وسیع پیمانے پر اتحاد بنانے کے لیے استعمال کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024