Tuesday, December 3, 2024, 1:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ریال میڈرڈ نے 15 ویں بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

ریال میڈرڈ نے 15 ویں بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

ریال میڈرڈ نے بوروسیا ڈورٹمنڈ کو 2 صفر سے شکست دی

by NWMNewsDesk
0 comment

اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے 15 ویں بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے بوروسیا ڈورٹمنڈ کو 2 صفر سے شکست دی۔

ریال میڈرڈ کے کھلاڑی Dani Carvajal نے 74 ویں اور Vinicius Jr نے 83 ویں منٹ میں گول اسکور کیے۔

مقررہ وقت کے ختم ہونے تک ریال میڈرڈ کی بوروسیا ڈورٹمنڈ پر 2-0 کی برتری برقرار رہی، ریال میڈرڈ کے جیتنے پر ٹیم کے سپورٹرز نے میدان میں ہی جشن منایا اور مخالف ٹیم کے حامی مایوس دکھائی دیے۔

banner

ریال میڈرڈ نے اب اپنے آخری 9 یورپی کپ فائنل جیتے ہیں اور پچھلے 11 یوئیفا چیمپئنز لیگ سیزن میں سے 6 بار ٹائٹل اپنے نام کیے۔

ریال میڈرڈ نے سب سے زیادہ 15 ویں بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024