106
زخمی تیندوے کو علاج کے بعد آزاد جموں و کشمیر کے جنگلات میں چھوڑ دیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تیندوے کی دم زخمی تھی، جس کا علاج وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر میں کیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق پانچ ہفتوں کےلیے تیندوے کو وائلڈ لائف کے ریسکیو سینٹر میں رکھا گیا تھا۔
