Monday, January 13, 2025, 12:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سائفر معاملے پر باجوہ نے عمران کو کہا تھا انسان بن جاؤ ورنہ سزا ہو جائیگی: شاہ محمودکا دعویٰ

سائفر معاملے پر باجوہ نے عمران کو کہا تھا انسان بن جاؤ ورنہ سزا ہو جائیگی: شاہ محمودکا دعویٰ

جنرل باجوہ کو عدالت بلائیں میں قرآن پاک پر حلف لینےکو تیار ہوں: شاہ محمود قریشی

by NWMNewsDesk
0 comment

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہےکہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کہا تھا کہ انسان بن جاؤ ورنہ سزا ہو جائےگی۔

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نےکہا سائفر معاملہ جب زیر بحث آیا تو عمران خان نےاپنی وزارت عظمیٰ کے دوران جنرل باجوہ سے مذاکرات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنائی تھی جس میں پرویز خٹک، اسد عمر اور میں شامل تھا۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق کمیٹی نے آرمی ہاؤس کے سن روم میں جنرل باجوہ سے ملاقات کی اپنے تحفظات سامنے رکھے، ملاقات کے اختتام پر جنرل باجوہ نے مجھے کمرے میں روکا اور کہا اپنا قبلہ اور سمت درست کرلو ورنہ سائفر کیس میں 12 سال کے لیے جیل جانا پڑےگا۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد 22 اگست کو عمران خان کی ایوان صدر میں جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں جنرل باجوہ نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ انسان کے بچے بن جاؤ ورنہ سزا ہوجائےگی۔

banner

شاہ محمود قریشی نےکہا جنرل باجوہ کو عدالت بلائیں میں قرآن پاک پر حلف لینےکو تیار ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جو جیت کر ہارس ٹریڈنگ کرےگا وہ خود کشی کرےگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024