Saturday, April 19, 2025, 12:36 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کسینجر 100 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کسینجر 100 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

ہنری کسینجر کو امریکی خارجہ پالیسی کی طاقت کا مرکز تصور کیا جاتا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسینجر 100برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ہنری کسینجر کاانتقال ان کی رہائشگاہ کنیکٹی کٹ میں ہوا ،ان کی آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کی جانب سے نجی طور پر اہتمام کیا جائے گا، بعدازاں یادگاری تقریب نیویارک میں منعقد کی جائے گی۔

ہنری کسنجر 100 برس کی عمر میں آخری وقت تک انتہائی فعال رہے اور وائٹ ہاؤس کے اجلاسوں میں شریک ہوتے رہے، آنجہانی نے رواں برس جولائی میں بیجنگ کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ سے ہوئی۔

چین کے ساتھ امریکا کے تعلقات ہنری کسینجر کی سب سے بڑی کامیابی ہے، سوویت یونین کے خلاف سرد جنگ کے پیشِ نظر وہ خفیہ طور پر چین گئے تھے جس کا نتیجہ 1972 میں امریکی صدر رچرڈ نکسن کے تاریخی دورہ چین اور بعدازاں چین کے ساتھ امریکی تعلقات کے قیام کی صورت میں نکلا۔

banner

ہنری کسینجر کو امریکی خارجہ پالیسی کی طاقت کا مرکز تصور کیا جاتا تھا، اس وجہ سے وہ متنازع بھی رہے۔

ہنری کسینجر کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے ، انہوں نے سیکریٹری آف سٹیٹ اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں، اُن کو ویتنام کی جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر نوبل پرائز سے بھی نوازا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024