Friday, March 14, 2025, 4:13 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سارہ شریف قتل کیس میں والد، سوتیلی ماں کی عمر قید کی سزا برقرار

سارہ شریف قتل کیس میں والد، سوتیلی ماں کی عمر قید کی سزا برقرار

سارہ کے جسم پر 100 سے زیادہ زخم تھے اور کم از کم 25 ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کی ایک عدالت نے لندن کے علاقے ووکنگ میں قتل کی جانے والی 10 سالہ سارہ شریف کے والد عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کی اپیل مسترد کرتے ہوئےعمر قید کی سزا برقرار رکھی۔

رپورٹ کے مطابق 43 سالہ عرفان، 30 سالہ بینش اور لڑکی کے 29 سالہ چچا فیصل ملک کی اپنی سزا کم کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں جو عداالت کی جانب سے مسترد ہو گئیں۔

عدالت نے سالیسٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے عرفان کو عمر بھر کی سخت سزا دینے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

سارہ شریف قتل کے جرم کے اس کے والد کو دسمبر میں 40 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

banner

مقتولہ کی سوتیلی ماں کو 33 سال تک جیل میں رہنے کا حکم دیا تھا، اس کے چچا کو موت کا سبب بننے یا اس کی اجازت دینے کے جرم میں 16 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سارہ شریف صرف 10 سال کی تھی جب وہ اگست 2023 میں اپنے بستر پر مردہ پائی گئی، اس کا جسم جگہ جگہ سے کٹا ہوا تھا اور زخموں کے نشانات واضح تھے، ان کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اور جلنے کے نشانات بھی پائے گئے تھے۔

پوسٹ مارٹم سے پتا چلا تھا کہ سارہ کے جسم پر 100 سے زیادہ زخم تھے اور کم از کم 25 ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

ملزم عرفان شریف نے اپنی بیٹی سارہ شریف کو کرکٹ کے بیٹ سے مارنے، گلا گھونٹ دیا اور گردن کی ہڈی توڑنے کا اعتراف کیاتھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024