Wednesday, July 23, 2025, 2:43 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سال 2023: جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والوں میں 50 فیصداضافہ ریکارڈ

سال 2023: جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والوں میں 50 فیصداضافہ ریکارڈ

گزشتہ سال تقریباً 329,000 افراد نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں دیں

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپی ملک جرمنی میں2023 میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والوں میں 50 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جرمن فیڈرل آفس فار مائیگریشن کی جانب سے جاری کیے اعدادوشمار کے مطابق 2023 میں گزشتہ 7 سالوں میں سب سے زیادہ پناہ کی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

گزشتہ سال تقریباً 329,000 افراد نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں دیں ۔ یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد زیادہ ہے۔

آفس فار مائیگریشن کے مطابق فروری 2022 میں روس کے ساتھ جنگ چھڑنے کے بعد سے اب تک یوکرین سے جرمنی پہنچنے والے دس لاکھ سے زیادہ مہاجرین کو موجودہ اعدادوشمار میں شامل نہیں کیا گیا ہے کیونکہ انہیں پناہ کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024