امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں بھارت کے یوم جمہوریہ پر سکھوں کی بڑی تعداد نے بھارتی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھارتی قونصلیٹ کے سامنے خالصتان کے جھنڈے لہرائے۔
#Khalistan freedom Rallies in #Rome & #London on Jan 26.#KhalistanReferendum voting Jan 28 in #SanFrancisco #USA pic.twitter.com/44aHOFGup1
— 🇺🇸 Sikh’s Narrative 🇨🇦 (@1SikhNarrative5) January 26, 2024
مظاہرے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے گئے اور بھارتی پرچم نذر آتش کر دیا گیا۔
مظاہرین کاکہناتھا کہ خالصتان لے کر رہیں گے، مودی سکھوں، مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کا قاتل ہے۔
یاد رہے کہ سان فرانسسکو میں سکھوں کی جانب سے علیحدہ وطن کے مطالبے کے لیے خالصتان کا ریفرنڈم بھی 28 جنوری کو منعقد ہوگا۔
خیال رہے کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کو مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور پوری دنیا میں رہنے والے کشمیری ہر سال یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔