Monday, December 23, 2024, 8:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب میں 11,465 غیر قانونی تارکین گرفتار

سعودی عرب میں 11,465 غیر قانونی تارکین گرفتار

52 فیصد یمنی، 45 فیصد ایتھوپیائی اور 3 فیصد کا تعلق دیگر قومیتوں سے ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی حکام نے ایک ہفتے میں 11,465 افراد کو رہائش، کام اور سرحدی سلامتی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔

ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق کل 7,199 افراد کو اقامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جبکہ 2,882 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور مزید 1,384 افراد کو مزدوری سے متعلق امور پر گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت میں غیر قانونی طور پر داخلے کی کوشش کرنے پر 711 افراد گرفتار کیے گئے جن میں سے 52 فیصد یمنی، 45 فیصد ایتھوپیائی اور 3 فیصد دیگر قومیتوں کے تھے۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جو بھی شخص مملکت میں غیر قانونی داخلے کی سہولت بشمول نقل وحمل اور پناہ گاہ فراہم کرتا ہے، اسے زیادہ سے زیادہ 15 سال قید، 10 لاکھ ریال تک جرمانہ یا گاڑیوں اور جائیداد کی ضبطی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024