Thursday, September 19, 2024, 12:42 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب میں سڑک پار کرنے والوں کو ڈیڑھ لاکھ جرمانہ دینا ہوگا

سعودی عرب میں سڑک پار کرنے والوں کو ڈیڑھ لاکھ جرمانہ دینا ہوگا

ٹریفک سگنلز کو نظر انداز کرنے پر بھی جرمانہ کیا جائے گا، سعودی حکام

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب نے پیدل شاہراہوں کو عبور کرنے والے شہریوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سعودی جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک نے اعلان کیا کہ پیدل چلنے والوں کو شاہراہوں کو عبور کرتے ہوئے ایک ہزار سے دو ہزار سعودی ریال تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ اقدام اس خطرناک عمل کو روکنے کے لیے متعارف کرایا گیا جو نہ صرف پیدل چلنے والوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتا ہے بلکہ ٹریفک میں نمایاں خلل کا باعث بنتا ہے اور حادثات کے امکانات میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

سعودی حکام نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لئے، پیدل چلنے والوں کے قوانین اور ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شاہراہوں کو عبور کرنے والے افراد کو ایگزیکٹو ریگولیشنز کے شیڈول نمبر 5 کے تحت خلاف ورزی کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔

banner

حکام نے کہا کہ مقررہ علاقوں کے باہر سڑکوں کو عبور کرنا، ٹریفک سگنلز کو نظر انداز کرنا اور کراسنگ کے دوران مخصوص لین استعمال کرنے میں ناکامی پر 100 سے 150 ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024