سعودی حکومت نے غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر دو ہزار ریال کے بھاری جرمانے کا اعلان کیا اور اعلان ہوتے ہی حسب توقع ایک شخص جرمانے کی زد میں آگیا۔
سعودی ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدر آمد شروع کردیا گیا جس کے بعد غلط جگہ سے سڑک پار شہری کو بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، سڑک پار کرنے اور اہلکار کے فائن کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
He got SR 2,000 fine for crossing the highway from an undesignated place. pic.twitter.com/iPu9u9IhCM
— Life in Saudi Arabia (@LifeSaudiArabia) December 25, 2023
لائف ان سعودی عربیہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر واقعہ کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ غیر نامزد جگہ سے ہائی وے عبور کرنے پر 2000 ریال جرمانہ عائد کیا گیا۔
سعودی جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک (جی ڈی ٹی) نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ شاہراہوں کو عبور کرنے والے پیدل چلنے والوں پر 2000 ریال تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے تک کے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔