106
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔
شاہ سلمان کے جاری شاہی فرمان میں سائنسدانوں، طبی ماہرین، محققین، انوویٹرز ،کاروباری افراد اور منفرد صلاحیت و مہارت کے حامل ممتاز ہنر مندوں کو سعودی شہریت دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
شاہی فرمان کا مقصد وژن 2030 کے مطابق پرکشش ماحول کو بڑھانا، غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو متوجہ کرنا ، سرمایہ کاری اور ترقی میں حصہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
