27
سوڈان میں باغی فوج کے حملے میں 150افراد ہلاک اور 200زخمی ہوگئے۔
آر ایس ایف کے جنگجو گاؤں ود النور میں داخل ہوگئے اور مسلح جنگجوؤں نے فائرنگ کرکے عام شہریوں کو ہلاک کیا، ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق 120 لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفن کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس سےجاری جنگ میں 70لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔