Tuesday, July 22, 2025, 2:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سویلا بریورمین مستعفیٰ، جیمز کلیوری برطانیہ کے نئے وزیر داخلہ تعینات

سویلا بریورمین مستعفیٰ، جیمز کلیوری برطانیہ کے نئے وزیر داخلہ تعینات

سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون برطانیہ کو وزیر خارجہ مقرر کردیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی وزئر داخلہ سویلا بریورمین کو فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے متعلق بیان مہنگا پڑ گیا۔۔ عوام کے دباؤ پر وزیراعظم رشی سونک نے وزیر داخلہ سویلا بریورمین سے استعفی لے لیا

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کابینہ میں اعلیٰ سطح پر رد و بدل کرتے ہوئے سویلا بریورمین کی جگہ جیمز کلیوری کو وزیر داخلہ مقرر کر دیا ہے ۔ سویلا بریورمین کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کے لیے بطور وزیر داخلہ خدمات سر انجام دیکر بہت اچھا لگا، اپنی برطرفی کے حوالے سے مناسب وقت پر بات کروں گی۔

اس کے علاوہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو سیکرٹری آف اسٹیٹ تعینات کرنے کی بھی تصدیق کردی گئی ہے

banner

ڈیوڈکیمرون کا کہنا ہے امید ہے کہ میرا تجربہ وزیراعظم کو خارجہ امور میں اہم چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا، رشی سونک مضبوط اور قابل وزیر اعظم ہیں، ہمیں یوکرین جنگ اور مشرق وسطیٰ کے بحران سمیت متعدد بین الاقوامی چینلجز کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ سویلا بریورمین کو ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی سے متعلق بیان تنقید کا سامنا تھا اور وزیراعظم رشی سونک پر وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو مستعفی کرنے کا دباؤ بھی تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024