سویڈن کی حکومت نے قرآن کی توہین کرنے والے عراقی پناہ گزین کا رہائشی اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے
عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا نے ایک سے زائد بار قرآن کی بے حرمتی کی تھی جس کے بعد پوری دنیا بالخصوص مسلم ممالک میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔
سلوان مومیکا نے بتایا کہ وہ ناروے پہنچ چکے ہیں اور وہاں پناہ کے حصول کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں ایک ٹیکسٹ میسیج میں بتایا کہ ’میں سویڈن کے سرکاری اداروں کی جانب سے زیادتیوں کے بعد یہ ملک چھوڑ رہا ہوں۔‘
جب قرآن کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا، اس وقت سویڈن سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مظاہرے ہوئے تھے۔
اس واقعے کے بعد جولائی 2023 میں عراقی مظاہرین نے بغداد میں سویڈین کے سفارت خانے کے سامنے دو مرتبہ احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔ دوسرے احتجاج کے دوران ایک کمپاؤنڈ کو آگ بھی لگائی گئی تھی۔