103
پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی 30 جون تک کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں
اعداد و شمار کے مطابق عدالت عظمیٰ میں 58 ہزار 479 مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں۔
ملک ک مختلف ہائی کورٹس کے فیصلوں کی خلاف 31ہزار944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کی منتظر ہیں۔
فوجداری اپیلوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
16 سے 30 جون کے درمیان زیرالتوا 3ہزار324 جیل پٹیشنز میں سے ایک کا بھی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
16 سے 30 جون کے درمیان 473 مقدمات دائر ہوئے صرف 201 مقدمات نمٹائے جا سکے ہیں۔
