کینیڈا کے وزیر برائے ہوابازی نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس اُن وائرل ویڈیوز کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں خبردار کیا گیا ہے کہ 19 نومبر سے ایئر انڈیا سے سفر نہ کیا جائے۔
اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہوابازی پابلو روڈریگوئز نے کہا کہ ’ہم ہر خطرے کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور خاص طور پر اگر وہ ایئرلائنز کے حوالے سے ہو۔‘
ان کا کہنا تھا کہ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ ویڈیوز گذشتہ ہفتے آن لائن پوسٹ کی گئیں۔
خالصتان ریاست بنانے کی جدوجہد کرنے والے امریکہ میں مقیم سکھ رہنما گرپتوانت سنگھ پنوں نے ویڈیو میں سکھ برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایئر انڈیا میں سفر کرنے سے آپ لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
This b@$tard should be arrested ASAP as he’s openly threatening to sabotage Air India aircraft’s #viralvideo #CeasefireForGazaNOW #earthquake #Genocide_in_Gaza #Gaza #ISPR #PAKvNZ #AUSvsENG #Terroristattack pic.twitter.com/kLMAt8qGe6
— Indra Choudhary 💙 (@Jai_ShreeRam005) November 4, 2023
‘
سکھ رہنما نے بعد ازاں کینیڈین میڈیا کو بتایا کہ یہ کوئی انتباہ نہیں بلکہ انہوں نے انڈین کاروبار کے بائیکاٹ کے لیے کہا ہے۔