Thursday, November 21, 2024, 10:18 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک ، 2 سپاہی مارے گئے

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک ، 2 سپاہی مارے گئے

سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں : آئی ایس پی آر

by NWMNewsDesk
0 comment

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں دو سپاہی عبداللہ اور سپاہی محمد سہیل جان سے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں سراغ لگایا، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024