49
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں شدید برفباری ہوئی جو دسمبر میں 40 سال سے زیادہ عرصے میں ریکارڈ کی گئی ایک دن کی سب سے زیادہ برف باری ہے۔
ملک کی موسمیاتی ایجنسی نے اتوار کو کہا کہ گذشتہ روز سیئول میں 12.2 سینٹی میٹر (4.8 انچ) برف پڑی جو 1981 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
کوریا کی موسمیاتی انتظامیہ نے کہا کہ ہفتے کے روز سیئول کے پورے علاقے کے لیے شدید برف باری کا انتباہ جاری کیا گیا تھا جسے دن کے آخر میں اٹھا لیا گیا۔ انتظامیہ نے کہا کہ جنوبی کوریا کے دیگر حصوں میں بھی ہفتے کے روز برف باری یا بارش ہوئی۔
جنوبی کوریا کی حفاظتی ایجنسی نے کہا کہ سیئول اور دیگر علاقوں میں ہفتے کی برفباری ٹریفک کی تنگی کا باعث بنی البتہ اس سے کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔