آئی جی پنجاب کہتے ہیں پٹھان کوٹ حملے میں بھارت کو مطلوب شاہد لطیف کی ہلاکت میں ملوث ملزمان پکڑے گئے ۔ دہشت گرد حملہ پاکستان سے باہر پلان کیا گیا،سیالکوٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے دہشت گردی حملے کے شواہد حاصل کرلیے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ یہ حملہ ایسی ایجنسی نے کیا جو دنیا کا امن خراب کرنے کے در پرہے۔ تمام ملزمان کی شناخت ہوگئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان لوگوں کو بے نقاب کریں گے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے قصور، لاہور، سیالکوٹ اور دیگر اضلاع میں کام کیا،پہلا، دوسرا اور تیسرا شوٹر، قصور، پاکستان، لاہور اور سیالکوٹ سےگرفتار کیا۔
شاہد لطیف پر 3 روز قبل منڈیکی چوک سیالکوٹ کی ایک مسجد میں فجر کی نماز کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا شاہد لطیف کلعدم تنظیم جیشِ محمد کا رکن تھا، جو پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر 2016 کے حملے کے ماسٹر مائنڈ تھا۔