Saturday, April 19, 2025, 12:08 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سیکڑوں ٹن مردہ مچھلیوں کے جاپانی ساحل پر پہنچنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی

سیکڑوں ٹن مردہ مچھلیوں کے جاپانی ساحل پر پہنچنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی

جوہری پلانٹ سے پانی میں چھوڑی گئی تابکاری سے مچھلیاں مریں : برطانوی میڈیا

by NWMNewsDesk
0 comment

جاپان کے مختلف ساحلی علاقوں میں سیکڑوں ٹن مچھلیوں کے مرنے کا سلسلہ بڑھ گیا ہے

دسمبر کے شروع میں مختلف اقسام کی لگ بھگ 12 سو ٹن مردہ مچھلیاں جاپانی جزیرے ہوکائیدو کے ساحلی شہر ہاکوداتے میں بہہ کر پہنچ گئی تھیں۔

مردہ مچھلیوں کے باعث مقامی ماہی گیروں کو شکار کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ مردہ مچھلیاں سڑنے سے بحری حیات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق مچھلیوں کے مرنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس جگہ سے سمندری پانی کے نمونے کا تجزیہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ مچھلیاں مرنے کی وجہ معلوم ہوسکے۔

banner

حکام نے برطانوی میڈیا کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا کہ فوکو شیما جوہری پلانٹ سے پانی میں چھوڑی گئی تابکاری کے نتیجے میں یہ مچھلیاں مری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوکوشیما سے تابکاری کو پانی میں خارج کیے 4 ماہ سے زائد عرصہ ہوچکا ہے اور ہم نے سمندری پانی کے سروے میں کوئی غیرمعمولی چیز دریافت نہیں کی، برطانوی میڈیا کی رپورٹ کسی سائنسی ثبوت پر مبنی نہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024