Monday, July 21, 2025, 12:54 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر امریکی حملے

شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر امریکی حملے

پچھلے کئی ہفتوں سے امریکی فوجیوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا: پینٹاگون

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی فوج نے بدھ کے روز دیر رات گئے مشرقی شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے زیر استعمال ایک تنصیب پر فضائی حملہ کیا۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں کا مقصد عراق اور شام میں اتحادی فوجیوں پر حملوں میں استعمال ہونے والی رسد، ہتھیار اور گولہ بارود کو روکنا ہے۔ 27 اکتوبر کو بھی امریکہ نے اسی طرح کے حملے کیے تھے۔

پینٹاگون نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ خطے میں پچھلے کئی ہفتوں سے امریکی فوجیوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا اور یہ اسی کے خلاف ایک جوابی کارروائی ہے۔

وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ ”امریکی اہلکاروں کی حفاظت سے زیادہ صدر کی کوئی اور ترجیح نہیں ہے اور انہوں نے اس بات کی وضاحت کے لیے  کی کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی کہ امریکہ اپنا، اپنے اہلکاروں اور اپنے مفادات کا دفاع کرے گا۔”

banner

حالیہ ہفتوں میں امریکہ کا اس نوعیت کا یہ دوسرا حملہ ہے، اس سے پہلے 27 اکتوبر کو بھی اس کے جنگی طیاروں نے شمالی شام کے بعض ٹھکانوں کو یہ کہہ کر نشانہ بنایا تھا کہ وہاں ایرانی حمایت یافتہ گروپ سرگرم تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024