Friday, April 18, 2025, 7:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وفد کی ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وفد کی ملاقات

تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور

by NWMNewsDesk
0 comment

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر بیورو آفیشل (ایس بی او) ایرک میئر کی قیادت میں امریکی وفد نے بدھ کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایس بی او ایرک میئر کی قیادت میں امریکی وفد کی وزیراعظم سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جس میں سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے اور امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔

banner

انہوں نے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر بیورو آفیشل میئر نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دی۔ جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں امریکی شرکت کا خیرمقدم کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انہوں (ایرک میئر) نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے کی وسیع استعداد کا اعتراف کیا اور امریکی کمپنیوں کی جانب سے اس شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امریکی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر بیورو آفیشل میئر نے کہا کہ ’امریکہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024