36
یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے قومی یادگار شکرپڑیاں میں تقریب کا انعقاد ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے تقریب میں شرکت کی۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے قومی یادگارپرپھول رکھے اور جدوجہدآزادی کےہیروزکوخراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر انوارالحق کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولے، شہدا اللہ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتےہیں، ہم شہدا کے خاندانوں کے مقروض ہیں۔
ہم شہدا اوران کےپیاروں کی تکریم کرکےاس قرض کی ادائیگی میں چھوٹا سانذرانہ پیش کرسکتے ہیں۔