Thursday, November 21, 2024, 6:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شہزادی ڈیانا کا 1985 میں پہنا ہوا گاؤن 1.148 ملین ڈالر میں فروخت

شہزادی ڈیانا کا 1985 میں پہنا ہوا گاؤن 1.148 ملین ڈالر میں فروخت

برطانوی شہزادی کے اس نیلے رنگ کے گائون نے نیلامی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی شہزادی ڈیانا کا 1985 میں پہنا ہوا گاؤن 1.148 ملین ڈالر (904,262 پاؤنڈ) میں فروخت ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادی ڈیانا کا 1985 میں پہنا ہوا گہرے نیلے رنگ کے گائون نے نیلامی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، جو اس کے ابتدائی تخمینے سے 11 گنا زیادہ ہے۔

جولینز آکشنزنے فخریہ طور پر اعلان کیا ہےکہ”جولینزاب نیلامی میں فروخت ہونے والی شہزادی ڈیانا کے پہنے ہوئے سب سے مہنگے لباس کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے اس نے $604,800 کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

شہزادی ڈیانا نے ابتدائی طور پر یہ گائون 1985 میں اٹلی میں اپنے اس وقت کے شوہر چارلس، پرنس آف ویلز کے ساتھ شاہی دورے پر اور پھر 1986 میں وینکوور سمفنی آرکسٹرا میں پہنا تھا۔

banner

یا د رہے کہ وکٹر ایڈلسٹین کا 1991 میں مخمل کاگاؤن ایک نیلامی میں 604,800 ڈالرمیں فروخت ہوا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024