Thursday, September 19, 2024, 12:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدارتی الیکشن سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن کو جھٹکا

صدارتی الیکشن سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن کو جھٹکا

عدالت نے طلبہ کے قرض کی ادائیگی سے متعلق صدر کے منصوبے کو جزوی طورپر روک دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

صدارتی الیکشن سے قبل عدالت نے طلبہ کے قرض کی ادائیگی سے متعلق صدر جو بائیڈن کے منصوبے کو جزوی طورپر روک دیا۔

صدر جو بائیڈن نے پچھلے سال منصوبہ جاری کیا تھا جس کے تحت قرض لینے والے طلبہ ماہانہ ادائیگی میں کمی کے حقدار تھے اور قرض معافی کیلئے بھی تیز راہ اپنا سکتے تھے۔

دونوں ری پبلکن ریاستوں کی جانب سے دائر مقدمات میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ صدر نے سیو (save) منصوبے کا آغاز کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا جس پر دونوں وفاقی ججوں نے ابتدائی طورپر جزوی احکامات جاری کردیئے۔

سیو پروگرام کے 2 حصے اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک کہ ان پر قانونی چارہ جوئی کا عمل پوری طرح مکمل نہیں کرلیا جاتا۔

banner

80 لاکھ افراد نے اسکیم میں رجسٹریشن کرائی تھی اور ساڑھے 4 ملین کیلئے ماہانہ ادائیگی صفر کردی گئی تھی، اس طرح 4 لاکھ 14 ہزار طلبہ کے 5.5 ارب ڈالر معاف کیے جاچکے ہیں تاہم 10 سال تک ادائیگی کرنیوالے طلبہ کیلئے اب مزید ایسا نہیں کیا جاسکے گا۔

توقع تھی کہ جولائی میں لاکھوں افراد کی قرض ادائیگی قسط کم ہوجائے گی تاہم اب واضح نہیں کہ ایسا ہوسکےگا یا نہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024