Wednesday, February 5, 2025, 12:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر بائیڈن کا بیٹے کے بعد مزید افراد کو معافی دینے کا امکان

صدر بائیڈن کا بیٹے کے بعد مزید افراد کو معافی دینے کا امکان

گزشتہ روزبائیڈن نے صدارتی اختیار استعمال کرتے ہوئے اپنےبیٹے ہنٹر بائیڈن کو معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدرجو بائیڈن آئندہ ماہ اپنا عہدہ چھوڑنے سے قبل مزید افراد کو معافی دے سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرن جین پیئر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ صدر بائیڈن مزید افراد کو صدارتی معافی دینے کے عمل کا بغور جائزہ لے رہے ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی ٹائم لائن نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ’’آپ مزید اعلانات کی توقع کر سکتے ہیں۔‘‘

صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو رواں ماہ اسلحہ رکھنے کے لے وفاقی قانون کی خلاف ورزی اور ٹیکسوں کے کیسز میں سزا سنائی جانی تھی۔ سزا کی صورت میں انہیں کئی برس قید ہو سکتی تھی۔

banner

ہنٹر بائیڈن ٹیکسوں کی ادائیگی کے کیس میں نو الزامات کو تسلیم کر چکے ہیں۔

اس کیس میں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 14 لاکھ امریکی ڈالر کے ٹیکس ادا نہیں کیے تھے۔

جو بائیڈن امریکہ میں صدارتی الیکشن سے قبل کئی ماہ تک کہتے رہے ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کو معاف کرنے کے لیے صدارتی اختیار استعمال نہیں کریں گے۔ تاہم گزشتہ روز انہوں نے صدارتی اختیار استعمال کرتے ہوئے اپنے 54 سالہ بیٹے ہنٹر بائیڈن کو معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024