Wednesday, February 5, 2025, 12:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر راؤل نے ٹرمپ کی ’پاناما کینال‘ پر قبضے کی دھمکی مسترد کردی

صدر راؤل نے ٹرمپ کی ’پاناما کینال‘ پر قبضے کی دھمکی مسترد کردی

کینال کا ’ہر ایک میٹر‘ کا رقبہ پاناما کی ملکیت ہے اور رہے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

چ کے صدر جوز راؤل مولینو نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاناما کینال کا کنٹرول واپس کرنے کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کینال کا ’ہر ایک میٹر‘ کا رقبہ پاناما کی ملکیت ہے اور رہے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ویڈیو پیغام میں پاناما کے صدر نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ اچھے اور احترام پر مبنی تعلقات قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’پاناما کینال کا کنٹرول بالواسطہ یا بلاواسطہ، کسی طور پر چین کے پاس نہیں، نہ ہی یورپی یونین اسے کنٹرول کرتی ہے، اسی طرح امریکہ یا کوئی بھی دوسری قوت اسے کنٹرول نہیں کرتی‘، پاناما کے شہری کے طور پر میں اس طرح کی کسی بھی گمراہ کن بات کی تردید کرتا ہوں۔

اس بیان کے بعد اتوار کی شب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر کہا کہ ’ہم اس معاملے کو دیکھ لیں گے‘۔

banner

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاناما کینال سے گزرنے والے امریکی جہازوں کے لیے ’غیر منصفانہ فیس‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس آبی گزرگاہ کا کنٹرول واشنگٹن کو واپس کرنے کا مطالبہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024