Saturday, January 4, 2025, 8:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’ضرورت پڑی تو کم وسائل میں بھی لڑیں گے‘، اسرائیلی وزیراعظم کا امریکہ کو جواب

’ضرورت پڑی تو کم وسائل میں بھی لڑیں گے‘، اسرائیلی وزیراعظم کا امریکہ کو جواب

76 سال قبل کی جنگ آزادی میں ہم مخالفین کے مقابلے بہت کم تھے : نیتن یاہو

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی جانب سے ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کی دھمکی پر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر ضرورت پڑی تو ہم تنہا کھڑے ہوں گے، کم وسائل میں بھی لڑیں گے۔‘

ایک روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کے شہر رفح پر بڑا حملہ کیا تو وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے امریکی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہر صورت لڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر ہمیں تنہا کھڑا ہونا پڑا تو ہم تنہا کھڑے ہوں گے اور آخری حد تک لڑیں گے، ضرورت پڑی تو ہم اپنے کم وسائل میں بھی لڑیں گے۔‘

banner

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ 76 سال قبل کی جنگ آزادی میں ہم مخالفین کے مقابلے بہت کم تھے، اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کی وجہ سے ہماری تعداد بہت کم تھی، ہمارے پاس ہتھیاروں کی کمی تھی لیکن مضبوط جذبے، بہادری اور اتحاد کے ساتھ، ہم کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024