Tuesday, December 3, 2024, 3:10 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » طیارے کے ٹوائلیٹ میں بم کی دھمکی والا نوٹ، مسافروں میں کھلبلی

طیارے کے ٹوائلیٹ میں بم کی دھمکی والا نوٹ، مسافروں میں کھلبلی

تمام مسافروں کو طیارے سے اتارنے کے بعد جامع تلاشی

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی مسافر بردار طیارے میں بم رکھے جانے کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی۔

مسافر شدید بدحواسی میں جہاز سے اترنے لگے۔ انتظامیہ نے صورتِ حال کو بمشکل کنٹرول کرکے تمام مسافروں کو دوسرے طیارے سے روانہ کیا۔

نئی دہلی سے بڑودا (گجرات) جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کے ٹوائلیٹ میں کسی نے پرواز سے چند لمحات پیشتر بم کی دھمکی والا نوٹ لگایا۔ نوٹ میں لکھا تھا کہ طیارے میں بم نصب کیا جاچکا ہے۔

جہاز کے عملے نے اس نوٹ کے بارے میں مسافروں کو جیسے ہی بتایا سب نے بھاگنا شروع کردیا۔ ایئر پورٹ پر سیکیورٹی والوں کو الرٹ کردیا گیا تھا۔

banner

مسافروں کو نکالنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے طیارے کی جامع تلاشی لی تاہم کوئی بم یا دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔

 

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024