Friday, November 22, 2024, 2:55 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

مسلسل پانچویں سیشن میں برینٹ کی قیمت میں گراوٹ ریکارڈ

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

گزشتہ روز مسلسل پانچویں سیشن میں برینٹ کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی۔

مئی کے لیے برینٹ فیوچر 32 سینٹ یا 0.4 فیصد کی کمی سے 82.48 ڈالر فی بیرل رہا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 41 سینٹ یا 0.5 فیصد کی کمی سے 78.33 ڈالر فی بیرل رہا۔

دنیا کے سب سے بڑے خام تیل درآمد کنندہ چین نے تیل اور قدرتی گیس کے وسائل کی تلاش اور ترقی کو تیز کرنے کا بھی وعدہ کیا لیکن ساتھ ہی فوسل ایندھن کی کھپت پرکنٹرول سخت کرنے کا بھی عہد کیا۔

banner

دوسری جانب تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک پلس) نے اتوار کے روز اپنی رضاکارانہ تیل کی پیداوار میں 2.2 ملین بیرل یومیہ (بی پی ڈی) کی کٹوتی کو دوسری سہ ماہی تک بڑھا دیا ہے تاکہ عالمی نمو کے خدشات اور گروپ سے باہر بڑھتی ہوئی پیداوار کے درمیان قیمتوں کی حمایت کی جاسکے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024