Monday, January 13, 2025, 6:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عامر خان کا فلم ‘انداز اپنا اپنا’ کے سیکوئل کا اعلان

عامر خان کا فلم ‘انداز اپنا اپنا’ کے سیکوئل کا اعلان

فلم میں عامر خان اور سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی اداکار عامر خان نے 1994 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ‘انداز اپنا اپنا’ کے سیکوئل کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ اعلان بالی وڈ اسٹار نے اپنی 59ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹا گرام پر ایک لائیو سیشن میں کیا۔

عامر خان نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 30 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم انداز اپنا اپنا کے ہدایت کار راج کمار سنتوشی اس اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس انسٹا گرام سیشن میں یہ بھی کہا کہ ابھی اسکرپٹ لکھنے کے عمل کا آغاز ہوا ہے۔ اس لیے اس کے حوالے سے زیادہ پرجوش نہیں ہونا چاہیے۔

banner

عامر خان کے اس اعلان پر فلم ‘انداز اپنا اپنا’ کے مداحوں میں خوشی کی لہر دور گئی جو کئی برسوں سے اس کے مرکزی کرداروں امر اور پریم کی بڑی اسکرین پر واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔

نومبر 94 میں ریلیز ہونے والی ہدایت کار راج کمار سنتوشی کی فلم انداز اپنا اپنا نے باکس آفس پر تو زیادہ بزنس نہیں کیا تھا۔ لیکن اس کے مکالمے، کرداروں اور ساؤنڈ ٹریک کو کافی پسند کیا گیا۔

عامر خان اور سلمان خان نے اس فلم میں امر اور پریم نامی دو ایسے نوجوانوں کا کردار ادا کیا تھا جو پیسہ کمانے کی خاطر ایک امیرزادی سے شادی کے خواہش مند ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024