Friday, November 22, 2024, 12:04 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عدت میں نکاح کےکیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

عدت میں نکاح کےکیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

وکیلوں سےمشاورت کے بعدسابق وزیراعظم نے چارج شیٹ پر دستخط کردیئے

by NWMNewsDesk
0 comment

عدت میں نکاح کےکیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد ہوگئی۔

  اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران سینیئر سول جج قدرت اللہ نے فرد جرم  پڑھ کر سنائی تو ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا۔

فرد جرم کے وقت عمران خان کمرہ عدالت میں موجود تھے، عدالت نے بشریٰ بی بی کی غیر موجودگی پر اظہار برہمی کیا۔

وکلاء صفائی نے بشریٰ بی بی کی درخواست استثنیٰ منظورکرنےکی استدعا کی جسے عدالت نے خارج کردیا۔

banner

عدالت کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو طلب کیا تھا وہ کس کی اجازت سے کمرہ عدالت سے چلی گئیں؟ عدالت نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پتہ کریں بشریٰ بی بی جیل میں کب داخل ہوئیں اور وہ باہرکب گئیں۔

جیل انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی 11:30 پر داخل ہوئیں اور 1:45 پر چلی گئیں۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے عدالت کے استفسار پر بتایا کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت خراب ہے اسپتال چلی گئی ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ کل ہم نے بشریٰ بی بی کے وارنٹ آرڈر لکھے، آپ کی درخواست پر جاری نہیں کیے، آپ بار بار میڈیکل رپورٹ پیش کرکے استثنیٰ مانگ رہے ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ استثنیٰ اس کا مانگا جاتا ہے جو عدالت میں موجود نہ ہو، عدالت نے ملزمہ کو طلب کیا تھا وہ کس کی اجازت سے عدالت چھوڑ کرگئیں۔

عمران خان نے جج سےکہا کہ مجھے لیگل ٹرمز کا پتہ نہیں، میرا وکیل مجھے سمجھائے تو چارج شیٹ پر دستخط کروں گا۔ چھ سال کے بعد مانیکا کو یاد آیا کہ نکاح غیر شرعی تھا۔

وکیلوں سےمشاورت کے بعدسابق وزیراعظم نے چارج شیٹ پر دستخط کردیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024