Sunday, December 22, 2024, 2:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کے کیس کا فیصلہ محفوظ، آج ایک بجے سنایا جائے گا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کے کیس کا فیصلہ محفوظ، آج ایک بجے سنایا جائے گا

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 342 کا بیان بھی عدالت کو دے دیا

by NWMNewsDesk
0 comment
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدت میں نکاح کے کیس پر سینیئر سول جج قدرت اللہ نے سماعت کی۔ دوران سماعت وکلاء صفائی کی جانب سے گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی اور وکلا صفائی نے حتمی دلائل بھی مکمل کرلیے۔
گواہان میں خاور مانیکا، مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف پر جرح ہوئی۔
 گواہان پر جرح عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کی جبکہ درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی اور پبلک پراسیکیوٹر سمیع اللہ جسرا موجود تھے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 342 کا بیان بھی عدالت کو دے دیا۔ عدت میں نکاح کیس کی سماعت آج صبح ساڑھے نوبجے شروع ہوئی تھی اور 14گھنٹے تک یعنی رات گیارہ بجے تک جاری رہی۔
عدالت نے عدت میں نکاح کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج ایک بجے سنایا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024