Sunday, December 22, 2024, 7:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ: آئی سی یو میں کوئی مریض زندہ نہیں رہا، اسرائیلی محاصرے کا شکار الشفا اسپتال کا اعلان

غزہ: آئی سی یو میں کوئی مریض زندہ نہیں رہا، اسرائیلی محاصرے کا شکار الشفا اسپتال کا اعلان

غزہ میں ’کمیونیکیشن بلیک آؤٹ‘، اقوام متحدہ بھی امدادی سرگرمیاں روکنے پر مجبور

by NWMNewsDesk
0 comment

مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں الشفا اسپتال کے اسرائیلی محاصرے کے باعث طبی سہولیات نہ ہونے سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں تمام مریض انتقال کرگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج نے الشفا کا ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ تباہ کردیا، اسپتال میں رکھی کئی لاشیں بھی نکال دیں۔

اب الشفا اسپتال ڈائریکٹر کے ڈائریکٹر کے مطابق الشفا اسپتال میں کوئی آئی سی یو مریض اب زندہ نہیں رہا، الشفا میں رات گئے کم ازکم 22 فلسطینی جبکہ 3 دن میں 55 افراد انتقال کرچکے۔

 

banner

غزہ میں مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کے باعث اقوام متحدہ بھی غذا کی ترسیل سمیت اپنی دیگر امدادی سرگرمیاں روکنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کی ترجمان جولیٹ ٹوما کا کہنا تھا کہ کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کے باعث رابطے کٹ جانے سے جمعے کے روز سے غزہ کیلئے غذائی اشیاء سمیت دیگر امدادی سامان کی ترسیل بند کرنی پڑ گئی ہیں۔

دوسری جانب 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں قتل ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہو گئی۔مرنے والوں میں 5 ہزار بچے اور 3ہزار 300 خواتین بھی شامل ہیں

اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار سےتجاوز کرگئی ہے جبکہ 1ہزار800 بچوں سمیت تقریباً 4 ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں اور کئی کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024